27 مارچ، 2017، 3:42 PM

صدر حسن روحانی ماسکو کے دورے پر راونہ ہوگئے

صدر حسن روحانی ماسکو کے دورے پر راونہ ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ایک اعلی وفد کے ہمراہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین کی دعوت پر ماسکو روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ایک اعلی وفد کے ہمراہ  روس کے صدر ولادیمیر پوتین کی دعوت پر ماسکو روانہ ہوگئے ہیں۔ صدر حسن روحانی کو ایئر پورٹ پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی اور نائب صدر جہانگیر نے خدا حافظ کیا صدر حسن روحانی اس سفر میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور روس کے دیگر اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ صدر حسن روحانی روس کے ساتھ چند اقتصادی معاہدوں پر بھی دستخط کریں گے۔ اس سفر میں کئی وزراء اور نائب وزراء اور اقتصادی و تجارتی شعبہ سے منسلک حکام  صدر حسن روحانی  کی ہمراہی کررہے ہیں ۔

News ID 1871379

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha